لانگ مارچ کیلئےعوام عطیات جمع کرائیں، الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نےمخیر حضرات،تاجروں ، صنعتکاروں اورعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ چودہ جنوری کو اسلام آباد میں سفرانقلاب کے انتظامات اور تیاریوں کیلئےعطیات جمع کرائیں۔اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم غریب ومتوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے۔ اس کے تمام اخراجات عوامی تعاون سے پورے کئے جاتے ہیں ۔ایم کیوایم کی پشت پر کوئی جاگیردار، وڈیرہ اور سرمایہ دار نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں برسوں سے رائج فرسودہ جاگیردارانہ ،وڈیرانہ اور سردارانہ نظام کو بدلنے کیلئے ایم کیوایم کی جدوجہد شروع دن سے جاری ہے۔اب فرسودہ نظام کے خاتمے کیلئے اسلام آباد میں عظیم الشان عوامی لانگ مارچ اور سفرِ انقلاب کی تیاریوں اور انتظامات کیلئے ایم کیوایم کو مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہامتحدہ کوشدید مالی تعاون کی ضرورت ہے ۔