لاہور:لاہور اور گرد و نواح میں دھند چھٹنے کے بعد موٹر وے کھول دیا گیا ہے ، رات میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ بھی بند رہا۔لاہور اور گرد و نواح میں دو روز بارش کا سلسلہ جاری رہا اور رات میں گہری دھند پھیل گئی۔ حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ بند کرکے تمام قومی و بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ اس کے ساتھ پنڈی بھٹیاں انٹرچینج تک موٹر وے بھی بند کردیا گیا تھا۔ لیکن صبح ہوتے ہی دُھند چھٹنا شروع ہو گئی اور حدِ نگاہ بہتر ہونے پر موٹروے کھول دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دھند کا سلسلہ مزید دو روز جاری رہے گا۔