لاہور خود کش حملہ ملکی سلامتی کے خلاف منظم سازش ہے،متحدہ

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے لاہور بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں سے اظہار افسوس کیاہے۔اپنے ایک بیان میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب کا کہنا تھا کہ ملک کی سلامتی کے خلاف ایک منظم سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم حکومت پنجاب ،اور عوام کے ساتھ ہے ۔