لیہ میں خسرہ کی وبا پھوٹنے سے چار ننھے بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ بیس سے زائد اسپتال منتقل کردیئے گئے ۔ویکیسن نہ ملنے پر بچوں کی اموات ہوئیں جس کے سبب ورثا نے احتجاج کیا۔ لیہ اور گردونواح میں خسرہ کی وبا خطرناک حد تک پھوٹ پڑی ہے۔ ویکسین نہ ملنے کی وجہ سے چار بچے موت کے منہ میں جا چکے جبکہ بیس سے زائد بچوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ورثا نے ڈی ایچ کیو اسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ویکیسن نہ ملنے کی وجہ سے بچوں کی اموات ہورہی ہیں۔دوسری جانب ای ڈی ہیلتھ لیہ کا کہنا کہ خسرہ سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔