کراچی : وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہاہے کہ متاثرین مالاکنڈ کے سندھ میں داخلے پر ایم کیو ایم کے تحفظات ہیں لیکن ان کی آمد پر کوء پابندی نہیں ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے ریلیف کیمپوں کے دورے سے پہلے رسالپور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگ سرحد کے لوگوں کی طرح مہمان نواز ہیں، پختون ان کے بھائی اور سندھ میں ان کے ساتھ بھائیوں جیسا سلوک کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی حکومت اور عوام نے جس طرح دو ہزار پانچ کے زلزلہ میں متاثرین کی خدمت کی تھی اس سے بڑھ کر اب کریں گے۔قائم علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے تاجروں نے متاثرین کے لیے ساڑھے چار کروڑ روپے اکٹھے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کو متاثرین کے سندھ داخلے پر تحفظات ہیں لیکن اس کے باوجود متاثرین کو رجسٹرڈ کرکے کیمپوں میں رکھا جائے گا۔