مسلم لیگ ن کا یہ نعرہ ہے کہ۔ ہم نے بدلا ہے پنجاب اب،بدلیں گے پاکستان،شاہین اشفاق

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ضلع گوجرانوالہ کی صدر و ممبر قومی اسمبلی شاہین اشفاق ایم این ائے نے کہا ہے کہ لاہور میں میٹرو بس سروس کا اجراء خادم اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا پنجاب کے عوام کے لئے انمول تحفہ ہے۔ میٹرو بس سروس سے جہاں عوام کو سستی سفری سہولت میسر ہوگی وہاں وقت کی بچت بھی ہوگی۔ مسلم لیگ (ن) طبقاتی تقسیم کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیشاہین اشفاق ایم این ائے نے کہا مسلم لیگ ن کا یہ نعرہ ہے کہ۔ ہم نے بدلا ہے پنجاب اب ‘ بدلیں گے پاکستان، انہوں نے کہاکہ اس کے نعرے کا عوام آئندہ عام انتخابات میں شیرپر مہر لگا کر بھرپور جواب دیں گے۔شاہین اشفاق ایم این ائے نے کہا شریف برادران نے عوامی فلاح وبہبود کے میگاپراجیکٹ مکمل کرکے ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ(ن)ہی ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر سکتی ہے۔پنجاب کو کرپشن کا طعنہ دینے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیںکہ پاکستان مسلم لیگ( ن) کی قیادت آئندہ عام انتخابات میں ملک کو کرپشن سے پاک کرنے، قومی وسائل کو بچانے، سادگی اختیار کرنے اور پنجاب حکومت کی کارکر دگی کی بنیاد پر حصہ لے گی۔ عوام نے موقع دیا تو محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں وطن عزیز کو بحرانوں سے نجات دلا کر اسے ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے اور ملک کو صحیح معنوں میں اقبالؒ اور قائدؒ کا پاکستان بنائیں گے۔