مسکراہٹ اور ہنسی صحت مندزندگی اورطویل عمری کا رازہے

کراچی : مسکراہٹ اور ہنسی نہ صرف صحت مند زندگی کا باعث ہوتی ہے بلکہ طویل العمری کا راز بھی اسی میں پوشیدہ ہے۔امریکی ریاست مشی گن کی وین یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ کُھل کر مُسکرانا زندگی کے برسوں میں اضافہ کردیتا ہے۔ ماہرین کے مطابق دانت نکال کر ہنسنے سے آنکھوں کے گِرد پڑنے والی جھائیاں مثبت زندگی کی طرف اشارہ کرتی ہیں جو لمبی عمر تک بہتر صحت کی ترجمانی ہے۔ دوسوتیس بیس بال کھلاڑیوں کی تصاویر ،ان کی عمر،قد، وزن اور ازدواجی زندگی سے مرتب کیے گئے نتائج کے تحت خوشگواراور مسکراہٹوں سے بھرپور زندگی گزارنے والے کھلاڑیوں کی زندگی میں عام کھلاڑیوں کی نسبت سات سال کا اضافہ دیکھا گیا۔