ملک میں پرامن انقلاب نہ آیا خونی انقلاب آئیگا ،صاحبزادہ فضل

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ اگر ملک میں پرامن انقلاب نہ آیا خونی انقلاب آئے گا۔ فیصل آباد میں بات چیت کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم کا کہناتھا کہ سیاست چند گھرانوں کی لونڈی اور جمہوریت مخصوص خاندانوں کی کنیز بن چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں پرامن انقلاب نہ آیا تو خونی انقلاب آئے گا ، قوم لیڈروں سے پینسٹھ سالوں کا حساب مانگے،ان کا کہناتھا کہ سیاست کو اغوا کرنے کی امریکی سازش ناکام بنا کر امریکی گھوڑوں کو شکست دیں گے۔