ممبئی حملوں سے متعلق تمام شواہد پاکستان کو فراہم کر دیئے،پی چدم برم

\نئی دہلی:بھارتی وزیر داخلہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں سے متعلق تمام شواہد پاکستان کو فراہم کر دیے گئے ہیں۔نئی بھارتی کابینہ میں وزارت داخلہ کا قلمدان دوبارہ ملنے کے بعد پیر کو نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی چدمبرم نے کہا کہ بطور وکیل اور وزیر خزانہ کی حیثیت سے وہ کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان کو ممبئی حملوں کے شواہد فراہم کر دیے گئے ہیں جوممبئی حملوں میں ملوث اور گرفتار کیے گئے ملزموں پر مقدمہ چلانے کے لیے کافی ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان سے متعلق اپنے پہلے تبصرے سے تلخی پیدا کرنا نہیں چاہتا تاہم پاکستان کو جودستاویز فراہم کی گئی تھیں ان میں تمام ضروری سوالات کے جواب دے دیے گئے تھے اور وضاحتیں کر دی گئی تھیں۔