مناما میں عمارت میں آگ لگنے سے 13 فراد ہلاک

مناما:بحرین کے دارلحکومت مناما میں عمارت میں آگ لگ گئی،آگ سے 13 فراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ تین منزلہ عمارت میں آگ گذشتہ روز لگی۔جس میں دوسرے ممالک سے کام کے لئے آنے والے افراد کی رہائش تھی۔آگ سے عمارت کی چھت بھی گر گئی ،امدادی کارکنوں نے موقع پر پہنچ کے عمارت میں پھنس جانے والے زخمی افراد کو نکالا۔متاثرہ عمارت میں رہنے والے ایک شخص کا کہنا تھا کہ عمارت میں 28 کمرے تھے جس میں سے تین کمروں میں پاکستانیوں کی رہائش تھی۔جب کہ باقی بنگلہ دیشی تھے۔آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔