نرسیں ہیلتھ کئیر سسٹم کا اہم حصہ ہیں، وزیر صحت سندھ

کراچی:وزیر صحت سندھ ڈاکٹر صغیر احمد نے کہاہے کہ نرسیں ہیلتھ کئیر سسٹم کا اہم حصہ ہیں۔یہ بات وزیر صحت سندھ ڈاکٹر صغیر احمد نرسنگ امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والی نرسوں میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب میں صحافیوں سے گفتگو میں کہی،ان کا کہنا تھا کہ نرسوں کی فلاح و بہبود کیلئے سندھ حکومت موثرانتظامات کررہی ہے اور ان کا سروس اسٹرکچر بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جاچکے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری اسپتالوں میں نرسوں کی کمی کوپورا کرنے کیلئے نرسنگ اسامیوں پر بھرتی کی جائیگی ۔