نیویارک;نیویارک میں پرکشش خواتین کے شہرہ آفاق میگزین کے سالانہ ایوارڈ کے لیے سجا ریڈ کارپٹ جس میں اپنے شعبوں کی نامور خواتین نے شرکت کی۔نیویارک کے کارنیج ہال میں ہونے والے اس ریڈ کارپٹ میں ہالی ووڈ کی خوبرو اداکارؤں سمیت موسیقی کے میدان میں اپنا نام منوانے والی گلوکاراؤں نے بھی شرکت کی۔ان ایوارڈ ز کا مقصد انٹرٹینمٹ ،بزنس،اسپورٹس، فیشن اورسیاست میں نمایاں خدمات انجام دینے والی خواتین کی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرنا تھا ۔ایوارڈ کی تقریب میں جولیا رابرٹس ، کیٹ ہڈسن اور جینیٹ جیکسن نے بھی شرکت کی۔