اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نئے بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کو قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔پیر کو بھارتی وزیر خارجہ کے نام خط میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ بہتر باہمی تعلقات قائم رکھنے کا خواہشمند ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ مسائل باہمی بات چیت سے پر امن طور پر حل کرنا چاہتا ہے۔