سندھ حکومت اور صدر آصف علی زرداری نے جاں بحق ہونیوالے پولیو رضاکاروں کے لواحقین کے لئے فی کس پانچ پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے ۔ کراچی پریس کلب پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔کراچی میں پولیو مہم کے دوسرے روزجاں بحق ہونیوالی پولیو کارکنان کے خلاف لیڈی ہیلتھ ورکر اور ویکسی نیٹر ز کی جانب سے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جہاں ان کا مطالبہ تھا کہ محکمہ صحت کے ملازمین کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔دوسری جانب صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے فی کس پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ احتجاج میں شریک لیڈی ہیلتھ ورکرکا عزم تھا کہ سماج دشمن عناصر کتنی بھی کوششیں کرلیں پولیو مہم ملک کے ہر کونے میں جاری رہے گی ۔