گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) گوجرانوالہ سٹی کے نائب صدر انعام اﷲ اپل نے کہا ہے کہ اقتدار کے بھوکے اور قومی خزانہ کے لٹیرے وزراء سیاستدانوں کو میاں نواز شریف ‘شہباز شریف پر تنقید زیب نہیں دیتی کیونکہ وہ خود کسی کی گود میں بیٹھ کر صرف پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین کیخلاف بیان بازی کر کے اپنی سیاست چمکا رہے ہیں ۔ لیکن باشعور عوام ایسے خود غرض اور لیٹرے سیاستدانوں کے چہرے خوب پہنچانتے ہیں ۔ انشاء اﷲ آئندہ عام انتخابات کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ۔ انعام اﷲ اپل نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف عوام کو درپیش مسائل کے ازالہ کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔ لاہور ‘گوجرانوالہ میں وسیع پیمانہ پر تعمیر و ترقی کا کام زور و شور سے دن رات جاری ہے تاکہ عوام کو آمدورفت کیلئے بہتر سفری سہولتیں حاصل ہو سکیں ۔ اس کیساتھ ساتھ لاہور میں میٹرو بس سروس کا آعاز بھی پاکستان مسلم لیگ(ق) کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ جس سے غریب آدمی کو سستے داموں معیاری سفری سہولتیں حاصل ہونگی ۔ لیکن اس منصوبہ پر بھی پیپلز پارٹی کے وزراء بلاوجہ تنقید کر کے عوام دشمنی کا بھرپور مظاہرہ کر رہے ہیں ۔