پی پی کی سی ای سی کی رکنیت بحال کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: سپریم کورٹ بار کے سابق صدر اعتزاز احسن کی صدر زرداری سے ملاقات، اعتزاز احسن کی پیپلز پارٹی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر بیرسٹر اعتزاز احسن نے گزشتہ رات ایوان صدر میں عشائیے کے موقع پر صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات رات گئے تک جاری رہی۔ عدلیہ بحران اور ججوں کی بحالی کے بعد اعتزاز احسن کی صدر سے یہ پہلی ملاقات تھی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کی صورتحال، عدلیہ سے متعلق امور اور قومی مصالحتی آرڈیننس پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں رہنماوٴں کے درمیان باہمی اختلافات ختم ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اعتزاز احسن کو ملاقات کی دعوت دی تھی۔