گذشتہ رات کوئٹہ ميں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف امريکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نو لینڈ نے مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔گزشتہ رات کوئٹہ ميں ہونے والی دہشت گردی کے حوالے سے ترجمان امريکی وزارت خارجہ وکٹوريہ نولينڈ کا کہنا کہ پاکستان ميں موجود ہمارے سفير رچرڈ اولسن پہلے ہی اس دہشت گردی کی مذمت کر چکے ہيں ، تاہم امریکہ کا ہر شہری اور حکومت جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی لواحقين سے دلی تعزيت اور ہمدردی رکھتے ہيں ، ہم زخمی ہونے والے تمام افراد کے لئے بھی دعاگو ہيں کہ وہ جلد از جلد صحت ياب ہوں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ ان دہشت گرد عناصر کے خلاف پاکستان کی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا جبکہ حکومت پاکستان کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا