کوئٹہ :سردموسم میں خشک میوہ جات کی طلب میں اضافہ

بلوچستان میں سرد موسم میں خشک میوہ جات کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے۔شدیدسردی میں قیمتیں زیادہ ہونے کے باوجود بھی شہری خشک میوہ جات خریدتے نظر آتے ہیں ۔ سردیاں شروع ہوتے ہی بلوچستان کے خشک میوہ جات کی قیمتیں بڑھنے لگتی ہیں لیکن شدید سردی میں آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں بھی عوام کو روک نہیں پاتی اور لوگ سردی سے بچنے کیلئے ان میوہ جات کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنے لگتے ہیں۔چلغوزہ کی قیمت سولہ سو روپے کلو ہے، پستہ گیارہ سو ،کاجونو سو ، باادام سات سو ، انجیئر پانچ سو جبکہ ان کے علاوہ ایک او ر خشک میوہ ہے جسے سردی سے بچنے کیلئے موثر قرار دیا جاتا ہے ،وہ ہے شینے یہ پاو یا کلو کے حساب سے فروخت نہیں ہوتا بلکہ سونے کی طرح تولے کے حساب سے فروخت کیا جاتا ہے جس کی قیمت چار سے پانچ ہزار روپے کلو ہے ۔بلوچستان میں پائے جانے والے خشک میوہ جات اپنے مخصوص ذائقے کی بدولت ملک بھر میں اہمیت کے حامل ہیں خصوصاً سردیوں کے موسم میں اس کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے اور ہر گھر کی صورت بن جاتے ہے ۔بلوچستان کی روایت رہی ہے کہ شہری خشک میوہ جات صرف خود استعمال نہیں کرتے بلکہ ملک کے دیگر حصوں میں اپنے عزیز و اقاریب اور دوستوں کو تحفے کے طور پربھی بھیجواتے ہیں اورخشک میوہ جات سے گھر آئے مہمانوں کی خاطر تواضع کی جاتی ہے۔