گوجرانوالہ شہر میں ہنگامی بنیادوں پر اربوں روپے سے تعمیراتی منصوبوں پر کام شروع ہے اربوں روپے کے تعمیراتی منصوبوں کے باوجود اندرون شہر شہریوں کیلئے گندگی کے ڈھیر جی ٹی روڈ پر سٹرک پر2کوڑے کے کنٹینراور کوڑا وغلاظت کے ڈھیروں کے علاوہ ، گوندلانوالہ روڈ پر دونوں اطراف کی سٹرک پر برلب سٹرک کوڑے کے3کنیٹنر جو کوڑے اور غلاظت سے لبالب بھرے ہوئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ان کنیٹنروں کے قریب ، کیچڑ اور گندگی کے ڈھیر اُبلتے ہوئے گٹروں کا تعفن مسافروں راہگیروں اور رہائشی علاقوں میں ڈینگی اور دوسرے خطر ناک وائرس پھیلانے کا موجب بن رہے ہیں، جبکہ گوندالانوالہ روڈ پر گڑھے تعمیر کر کے کھلے چھوڑ دےئے گئے ہیں جن میں گندا اور غلیظ پانی وبائی امراض کی شکل میں عوام کیلئے عذاب بن جائے گا اندرون شہر اخباری اطلاع کے مطابق محکمہ صحت کی طرفسے کتا مار مہم زوروشور سے چلائی گئی لیکن اس مہم کی اخبارات میںتشہیر کے باوجود آج بھی اندرون شہر بیمار ، لاغر اور زخمی آوارہ کتوں کی فوج ظفر موج سے شہریوں کی اکثریت پریشان ہے جبکہ درجنوں لوگ کتوں کے کاٹنے سے ہسپتالوں میں داخل ہونے پر مجبور ہو چکے ہیں ، اسی طرح تحصیل روڈ پر بھی کوڑے کے ڈھیر عوام کیلئے بیماریوں کا موجب بنے ہوئے ہیں اندرون شہر وائر فلٹریشن پلانٹ بھی پانی کے ضیاع کی شکل میں کیچڑ کا سبب بن رہے ہیں جن میں گوندلانوالہ چوک کا کولریعنی فلٹریشن پلانٹ بھی قابل ذکر ہے ، اس وقت اندرون شہر تعمیرات کے حوالے سے اندرون شہر میاں شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب کی تصویر کے ساتھ مختلف منصوبوں کی تفصیلات کے منصوبے چل رہے ہیں اس وقت گوجرانوالہ کے عوام کی یہ بدنصیبی ہے کہ کوڑے کے بڑے بڑے کنٹینرز گوندلانوالہ روڈ ، جی ٹی روڈ ، کالج روڈ گوجرانوالہ میں عوام کیلئے سوحان روح بنے ہوئے ہیں اور موسم گرما کی پہلی بارش کے بعد اندرون شہر مچھروں کی بھرمار ملیریا اور دیگر وبائی امراض پھیلنے کا شدید اندیشہ ہے جبکہ لاہور سے آئے ہوئے ہائی وے اور دیگر انچارج لاہور کی طرز پر کام کرنے سے کیوں گریزاں ہیں ۔