لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے واپس کینیڈا کی ٹکٹ کرالی ہے تاہم ادارے کے سیکرٹری اطلاعات نے اُن کے بیرون ملک جانے کی تردید کردی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق طاہرالقادری نے اپنے خاندان کے دو دیگر افراد کے ہمراہ نجی ایئرلائن کی پرواز ای کے 8623پر لاہور سے دبئی کے لیے ستائیس جنوری کی صبح نو بجے کی ٹکٹ کرالی ہے اور دبئی سے اٹھائیس جنوری کو ای کے 241پر ٹورنٹو کی ٹکٹ بھی ہوچکی ہے ۔ ٹکٹیں طاہرالقادری ، مسز غزالہ حسن قادری اور احمد مصطفی قادری کے نام سے بک کرائی گئی ہیں تاہم ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہواکہ طاہرالقادری اِنہی پروازوں سے سفر کریں گے یا نہیں ۔ تحریک منہاج القرآن کے سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض نے بتایاکہ طاہرالقادری دبئی یا کینیڈا نہیں جارہے البتہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے مختلف ایئرلائن کی بکنگ کرارکھی ہے ۔ دنیا نیوز کے مطابق کینیڈا کی ٹکٹ کانفرم ہوگئی ہے ۔واضح رہے کہ طاہرالقادری نے حکومت کو مذاکرات کے لیے بھی 27جنوری کا وقت دیاہواہے ۔”دھرناختم ۔ ۔ ۔طاہرالقادری نے کینیڈا کی ٹکٹ لے لی “لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے واپس کینیڈا کی ٹکٹ کرالی ہے تاہم ادارے کے سیکرٹری اطلاعات نے اُن کے بیرون ملک جانے کی تردید کردی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق طاہرالقادری نے اپنے خاندان کے دو دیگر افراد کے ہمراہ نجی ایئرلائن کی پرواز ای کے 8623پر لاہور سے دبئی کے لیے ستائیس جنوری کی صبح نو بجے کی ٹکٹ کرالی ہے اور دبئی سے اٹھائیس جنوری کو ای کے 241پر ٹورنٹو کی ٹکٹ بھی ہوچکی ہے ۔ ٹکٹیں طاہرالقادری ، مسز غزالہ حسن قادری اور احمد مصطفی قادری کے نام سے بک کرائی گئی ہیں تاہم ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہواکہ طاہرالقادری اِنہی پروازوں سے سفر کریں گے یا نہیں ۔ تحریک منہاج القرآن کے سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض نے بتایاکہ طاہرالقادری دبئی یا کینیڈا نہیں جارہے البتہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے مختلف ایئرلائن کی بکنگ کرارکھی ہے ۔ دنیا نیوز کے مطابق کینیڈا کی ٹکٹ کانفرم ہوگئی ہے ۔واضح رہے کہ طاہرالقادری نے حکومت کو مذاکرات کے لیے بھی 27جنوری کا وقت دیاہواہے ۔