آئندہ عام انتخابات میں عوام اسی امیدوار کو ووٹ دیں گے،محمد طارق گجر

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما اور ایم پی اے چوہدری محمد طارق گجر، امیدوار این اے 96چوہدری محمد سعید گجر نے کہا ے کہ آئندہ عام انتخابات میں عوام اسی امیدوار کو ووٹ دیں گے جس نے انکے دکھ سکھ میں ساتھ دیا اور مسائل حل کرائے۔ مینڈیٹ حاصل کرکے پانچ سال تک لوگوں کو اپنا چہرہ نہ دکھانے والوں کو سخت عوامی احتساب کا سامنا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز سیکرٹیریٹ میں شہریوں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام بخوبی جان چکے ہیں کہ کس نے انکا حق نمائندگی ادا کرنے کے لئے دن را ت کام کیا اور سڑکوں ، گلیوں کی تعمیر ، گیس، بجلی کے مسائل حل کرنے کے لئے کروڑوں روپے کے فنڈز حاصل کرکے انکی بہبود پر خرچ کئے اور کون ایسا ہے جس نے عام انتخابات کے دوران کئے وعدوں کو یاد بھی نہیں رکھا۔چوہدری محمد طارق گجر اور چوہدری محمد سعید گجر نے کہا کہ وہ عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور عوام کے اعتماد سے خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔اس موقع پر چوہدری محمد بخش بھی موجود تھے۔