گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف گوجرانوالہ کے راہنما ڈاکٹر سموئیل بی جان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے ، جسے اب عوام کے دلوں سے نکالنا مشکل ہے ، انہوں نے کہا کہ اب عوام عمران خان کی کال پر سر دھٹر کی بازی لگانے سے بھی گریز نہیں کریں گے ،وہ تحریک انصاف یوتھ ونگ کی جانب سے کرپشن کے خلاف نکالی گئی ریلی کے شرکا ء سے خطاب کررہے تھے ، انہوں نے کہا کہ اب عمران خان کو اقتدار میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا ،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک سے کرپشن اقرباء پروری کا خاتمہ کردے گی ، اور نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر روز گار فراہم کرے گی ، تاکہ ملک کے نوجوان اس ملک کی خوشحالی کے لئے اپنا رول ادا کرسکیں، اس موقع پر پروفیسر ایس بی جان، ہیسٹر جان یوتھ کوارڈینیٹر، ٹھیکدار جاوید مرقس ، گلزار کھوکھر ٹھیکدار ، حوالدار الیاس ، ڈاکٹر منور، ڈاکٹر منیر ، سابقہ کونسلر یونس مسیح ، سابقہ کونسلر ریاض مسیح نے بھی خطاب کیا ،