مسلم لیگ ( ن) ہی پاکستان کی واحد جماعت ہے،عامر یعقوب

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی راہنما عامر یعقوب وڑائچ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ( ن) ہی پاکستان کی واحد جماعت ہے جو عوام مسائل کو حل کرنے کے لئے اور پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے سنجیدگی سے سوچتی ہے اور قوم کے لئے درد رکھتی ہے، اپنے آفس میں حلقہ پی پی 96 کے مختلف علاقوں سے آنیوالے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن) کی مضبوطی میاں نواز شر یف اور میاں شہباز شر یف کی ملک دوست رویے کی وجہ سے زور پکڑ تی جا رہی ہے اور مسلم لیگ ( ن) کی مقبولیت اور مضبوطی میں روز بہ روز اضافہ ہی ہماری کامیابی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسلم لیگ ( ن) آئندہ الیکشن میں بھر پور کامیابی عوامی مینڈیٹ حاصل کر کے ملک کو بحرانوں سے نکالے گی اور غر بت، بیروز گاری کا خاتمہ کرینگے۔