کرینہ افواہوں سے تنگ،گھرسے بھاگ جانے کی دھمکی دے دی

بالی ووڈ بیبو کرینہ کپور نے شادی تو کرلی۔ لیکن اب بھی وہ سیف علی خان کے ساتھ گھر سے بھاگ جانے کی دھمکیاں دے رہی ہیں۔ آخرایسا کیا ہوا کہ کرینہ کو گھر سے بھاگنا پڑرہا ہے۔ بالی ووڈ بیبو کرینہ کپور نے دے دی ہے دھمکی گھر چھوڑنے کی۔ وہ بھی اپنے شوہر سیف علی خان کے ساتھ گھر سے بھاگ جانے کی۔شادی ہوگئی لیکن اب بھی سکون نہیں۔ میڈیا والے روز روز آجاتے ہیں نئی نئی خبریں لے کر۔ وہ بھی کرینہ کے گھر کے اندر کی باتیں آجاتی ہیں سامنی کون ہے یہ گھر کا بھیدی۔ کرینہ ہیں پریشان، نت نئی افواہوں سے۔ ان سب سے پریشان کرینہ کپورخان۔ اب گھر چھوڑ کرچاہتی ہیں فرار۔ دے دی ہے اپنے والدین کو دھمکی کہ اگر گئی کوئی اندر کی بات باہر تووہ بھاگ جائیں گی اپنے شوہر کے ساتھ۔گھر والوں نے لنکا ڈھایا توانہیں کرینہ گھر میں نہیں ملے گی۔ اس بات سے اب سب ہوگئے ہیں محتاط کہیں کوئی کھڑکی دروازہ کھلا نہ رہ جائے اور گھر کی بات گھر میں ہی رہے۔