ہونٹوں کو خوبصورت بنائیے

ہونٹ ہمارے چہرے کا سب سے بڑا حساس، خوبصورت اور پر کشش حصہ ہیں اور چہرے کی خوبصورتی اور بشاشت اور تازگی میں جو کردار ہونٹ ادا کرتے ہیں وہ چہرے کا کوئی اور عضو نہیں کر سکتا۔ بعض خواتین قدرتی گلابی ہونٹ کالے پڑ جاتے ہیں اور ان پر بال نکال آتے ہیں جن سے ہونٹوں کی خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے،گر چہ ہونٹوں کو خوبصورت بنانے کیلئے لپ اسٹک استعمال کی جاتی ہے، لیکن ہونٹوں پر سے کالا پن دور کرنے اور بال ختم کرنے کے کئی طریقے بھی موجود ہیں۔ ہونٹوں پر بال نکل آنے سے ان کی خوبصورتی اور دلکشی یقینا متاثر ہوتی ہے لیکن ایسی صورت میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ویکس یا تھریڈنگ کے ذریعے آسانی سے ہونٹوں پر سے بال دور کئے جا سکتے ہیں اس کے علاوہ اگر آپ کے ہونٹوں پر کالا پن پیدا ہو گیا ہو تو انہیں دوبارہ گلابی بنانے کیلئے ناریل کے تیل میں لیموں ملا کر رکھ لیں اور ان میں کئی مرتبہ اسے ہونٹوں پر لگائیں اور روزانہ ایک قندھاری انار ضرورکھائیں لیکن معدے کو خراب نہ ہونے دیں۔گر ہونٹ پھٹے ہوئے ہوں تو بہت متاثر کرتے ہیں اگر آپ کے ہونٹ پھٹ گئے ہوں تو تھوڑا سا شہد لے کر چند قطرے لیموں کے ڈال کر پندرہ منٹ تک ہونٹوں پر لگائیں پھر دھو کر بالائی لگائیں یہ شکایت معدے کی خرابی کی وجہ سے ہوتی ہے اس لئے معدے کو درست رکھیں یا دن میں دو تین بار سنگترے کے چھلکے کا رس ہونٹوں پر لگاتے رہے گا۔ ایک گھنٹے کے بعد نیم گرم پانی سے منہ صاف کر لیں۔ ہونٹوں میں قدرتی سرخی پیدا کرنے کیلئے روزانہ رس دار پھلوں کا رس استعمال کریں اس کے علاوہ بالائی بھی پھٹے ہوئے ہونٹوں لئے مفیدرہتی ہے۔ ہونٹوں کو خوبصورت بنانے کیلئے چند مفید ٹپس مندرجہ ذیل ہیں!ونٹوں کو سنہری اور دلاویز بنانے کیلئے لپ اسٹک استعمال کرنے سے پہلے تھوڑی سی فاﺅنڈیشن ضرور لگا لینی چاہئے۔ اس سے وہ ناگوار لائنیں غائب ہو جائیں گی۔ جو بڑھتی ہوئی عمر کی نشاندہی کرتی ہیں۔ونٹوں پر لپ اسٹک ہمیشہ چہرے کی رنگت اور لباس کی رنگ سے میچ کرتی ہوئی لگائیں ورنہ لپ اسٹک کا مناسب شیڈ اچھے میک اپ کو بھی خراب کر دیگا جو کہ آپ کی خوبصورتی کو بے حد متاثر کریگا۔ونٹوں پر قدرتی لالی لانے کیلئے زعفران ذرا سا پیس کر بالائی میں ملا کر ہونٹوں پر لگائیں۔ چنھد منٹ کے بعد صاف کر لیں۔ اس طرح ہونٹ نرم بھی رہیں گے۔ اور سرخی چہرے کو کیسا حسن عطا کرتی ہے۔ونٹوں کے بل دور کرنے کیلئے کچے دودھ کی کریم سوتے وقت ہونٹوں پر لگائیں اس کے علاوہ روغن زیتون اور مفزتر بوز بھی استعمال کئے جاتے ہیں ان کو پیس کر روغن بادام میں ملا کر رات کو ہونٹوں پر لگائیں اور صبح کو دھولیں۔ونٹوں کو پتلا اور خوبصورت بنانے کیلئے پسی ہوئی پھٹکری گلاب عرق اور چار قطرے لیموں کا عرق لیں اور ان تینوں کو ملا کر دن میں دو تین مرتبہ اور رات کو سوتے وقت لگائیے۔ اس طرح سے ہونٹ نہ صرف پتلے اور خوبصورت ہوں گے بلکہ ان کا کالا پن بھی دور ہو جائیگا۔ونٹوں پرقدرتی لالی لانے کا ایک اور طریقہ کار زیر نظر ہے روزانہ رات کو ہونٹوں پر زعفران لگائیں اور پانچ منٹ کے بعد دھو ڈالیں۔ چند دنوں تک ایسا کرنے سے آپ کے ہونٹوں پر قدرتی لالی آجائے گی اور آپ کو لپ اسٹک لگانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔عض خواتین اوپر کا ہونٹ موٹا ہوتا ہے اور نچلا ہونٹ بہت پتلا ، یا پھر یوں بھی ہوتا ہے کہ ہونٹ بہت ہی پتلے پتلے ہوتے ہیں یا اوپر کا ہونٹ نیچے کے ہونٹ کی نسبت بہت چھوٹا ہو، تو اس صورت میں لپ اسٹک لگاتے وقت بہت ماہرانہ انداز میں اگر لپ پنسل سے آﺅٹ لائن بنا کر دونوں ہونٹوں میں یکسانیت پیدا کر لی جائے تو اس سے اچھا تاثر ابھرتا ہے لیکن یہ بات یاد رکھیں کہ آﺅٹ لائن بنانے کیلئے جو لپ اسٹک یا لپ پنسل استعمال کریں اس کا رنگ آپ کے لپ اسٹک کے رنگ سے قدرے گہرا ہونا چاہئے۔ جسے آپ ہونٹوں پر لگائیں اور اس کے بعد کوشش کریں کہ کھانے پینے کے دوران میں لپ اسٹک اترنے نہ پائے۔ ورنہ ہونٹوں کی ساخت بھدی معلوم ہونے لگے گی۔ ہونٹوں کو خوبصورت اور جاذب نظر بنائے رکھنے کیلئے لپ اسٹک لگانا چاہئے یا نہیں اس کے بارے میں دو نظریات ہیں اور دونوں ہی انتہائی پسندی کی حدود کو چھوٹے نظر آتے ہیںایک نظریہ یہ اس بات پر متفق ہے کہ ہونٹ بالکل سادہ اور بغیر کسی قسم کی لپ اسٹک یا رنگ کے ہونے چاہئیں جبکہ دوسرا نظریہ اس بات کی تائید کرتا ہے کہ ہونٹوں پر لپ اسٹک کی تہہ انہیں خوب سے خوب تر بناتی ہے اس لئے لپ اسٹک کا استعمال ناگزیر ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر نوجوانی میں ہونٹوں میں ہلکی سی لپ اسٹک لگائی جائے تو گلوزہی لگا کر ہلاکا سا گلابی پن کا تاثر دیا جا سکتا ہے لپ اسٹک یا گلوز لگانے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ ان کی بدولت ہونٹوں کو موسچرائز مہیا ہو جاتا ہے، دوسرا فائدہ یہ ہے کہ ہونٹوں پر چمک پیدا ہو جاتی ہے۔اکثر دیکھا گیا ہے کہ میک اپ کے بعد اگر ہونٹوں پر لپ اسٹک نہ لگائی جائے تو چہرہ ادھورا ناکھل سا لگتا ہے، کچھ خواتین لپ اسٹک ہونٹوں پر خوب گہرا گہرا کر کے تھوپ لیتی ہیں، ان کا خیال ہوتا ہے کہ جب تک لپ اسٹک کی موٹی تہیں نہ جمائی جائیں اس وقت تک ہونٹ خوبصورت نظر نہیں آسکتے لیکن یہ خیال غلط ہے دراصل لپ اسٹک لگانا باقاعدہ ایک فن کا درجہ کرکھتا ہے آپ اپنے ہونٹوں کو اس وقت تک نمایاں نہیں کر سکتیں جب تک کہ آپ کو ہونٹوں پر لپ اسٹک لگانا نہ آجائے۔