لاس اینجلس;امریکا کے شہر لاس اینجلس میں انہتر برس کی خاتون نے بحیثیت ڈی جے اور موسیقار اپنی صلاحیتوں سے دنیا کو حیران کردیا۔ خاتون Ruth Flowers نے امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر Anaheim )ایناہائم( میں اپنے فن کا حیرت انگیز مظاہرہ کیا۔ الیکٹروفیسٹیول میں تین ہزار کے قریب تماشائی ان کا فن دیکھ کر حیران تھے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ چند برس پہلے وہ اپنے پوتے کی سالگرہ کی تقریب میں ایک فنکارسے بہت متاثر ہوئی تھیں۔ بس اس کے بعد ان کے اندرکا فنکار جاگ اٹھا جس نے دنیا کو جھومنے پر مجبور کردیا۔ وہ راتوں رات یورپ کے کلبوں کی جان بن گئیں۔ اب وہ امریکا میں اپنے فن کا جادو جگارہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک ان میں جان ہے وہ میوزک کی تال پر جھومتی رہیں گی۔