Home » Breaking (Page 10)
ملک بھر میں نویں محرم کے جلوس نکالے جارہے ہیں
مختلف شہروں میں نویں محرم کے جلوس نکلنا شروع ہوگئے ہیں اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلوسوں کے راستوں کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے جبکہ ڈی آی خان میں دو روز کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔کراچی میں نویں محرم الحرام کا جلوس...
کراچی ، ڈیرہ اسماعیل خان میں انتظامات موٴثر بنائیں جائیں،رحمن ملک
اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے آج اور کل ، عزادای اور ماتمی جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کا سلسلہ موثر طور پر جاری رکھنے اور کراچی ، ڈیرہ اسماعیل خان میں ریڈالرٹ انتظامات موثر ترین بنائے رکھنے کی ہدایت کی ہے ،وزیرداخلہ رحمان ملک نے اسلام آباد...
ریلوےکونئے انجن خریدنے میں کیوں دلچسپی ہے،چیف جسٹس
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس افتخار محمد چو ہدری کی سر براہی میں ریلوے سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ریلوے یہ صلاحیت رکھتا ہے کہ وہ پاکستان کے خزانے پر جتنا مرضی بوجھ ڈال لے۔ ریلوے کو نئے انجن خریدنے...
نیٹو حملوں کا کوئی جواز نہ تھا، رحمان ملک
وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ نیٹو حملے کے بعد عوام کی خواہش کے مطابق حکومت نے ایکشن لیا ہے جس کے تحت نیٹو کی سپلائی بند کی گئی ہے جبکہ شمسی ائیر بیس کو خالی کرنے کا نوٹس دے دیا ہے۔لاہور ائیر پورٹ پر میڈیا سے...
لاہور کے حجاج کرام کو اسلام آباد میں اتاردیا گیا
پی آئی اے کی پرواز سے آنے والے لاہور کے حجاج کرام کو اسلام آباد میں ہی اتاردیا گیا۔ جہاں سے وہ بس کے ذریعے لاہور پہنچے پی آئی اے کی جانب سے حجاج کرام کو بتایا گیا کہ انہیں ڈومیسٹک فلائٹ کے ذریعے لاہور بھیجا جائے گا لیکن وعدہ...
منصورکے خلاف مقدمات درج کرائیں گے ،فرح ناز
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور حسین حقانی کی اہلیہ فرح ناز اصفہانی کا کہنا ہے کہ منصور اعجاز کیخلاف امریکا اور پاکستان میں مقدمہ کرینگے،وہ پاکستان میں جمہوریت کیخلاف کام کررہے ہیں۔ اسلام آباد میں فرح ناز میڈیا سے بات چیت کررہی تھیں ۔فرح ناز اصفہانی کا کہنا ہے...
رینٹل پاور کیس: رشما نے مارک اپ نہ دیا تو مشینری ضبط کرلی جائیگی
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے رینٹل پاور کے مختلف پراجیکٹس کے نیپرا کی طرف سے مقرر نزخوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہاہے کہ کسی کو رعایت نہ دی جائے، یہ ملک کی دولت ہے اس کی حفاظت کی جانی چاہیئے ۔ چیف جسٹس افتخار چودھری...
صدر آصف زرداری سے حسین حقانی کی ملاقات
مائیک مولن کو بھیجے گئے خفیہ میمو پر تنقید کا شکار امریکا میں پاکستانی سفیر حسین حقانی بالآخر پاکستان پہنچ گئے، اسلام آباد آمد کے فوری بعد انھوں نے صدر آصف زرداری سے ملاقات کی، اور ابتدائی طور پر اپنے موقف سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی...
سندھ میں کمشنری نظام بحال،نوٹیفکیشن جاری
سندھ میں عارضی طور پر کمشنری نظام کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، کراچی ڈویژن کے پانچ اضلاع بحال ہوگئے تاہم حیدرآباد کی پرانی حیثیت بحال نہیں کی گئی۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ضلعی حکومت کا آرڈیننس جاری کیا تھا تاہم اسمبلی سے منظوری نہ ہونے کی...
ملک کے جدیدترین مواصلاتی سیارے کے گراوٴنڈ اسٹیشن کا افتتاح
لاہور: وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ملک کے جدیدترین مواصلاتی مصنوعی سیارے ، پاک سیٹ ون آر کے پاکستان سے پہلے گراوٴنڈ اسٹیشن کا افتتاح کردیا ہے ۔ چین کے تعاون سے پاک سیٹ ون آر کو تقریبا تین ماہ قبل خلائی مدار میں بھیجاگیاتھا، یہ سیٹلائٹ آڈیو، ویڈیو نشریات،...