Home » Sports » نیوزی لینڈ الیون کیخلاف پریکٹس میچ،مصباح نے ٹیم کو مکمل تباہی سے بچالیا

نیوزی لینڈ الیون کیخلاف پریکٹس میچ،مصباح نے ٹیم کو مکمل تباہی سے بچالیا

فینگارے :کپتان مصباح الحق کی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ الیون کیخلاف پریکٹس میچ میں مکمل تباہی سے بچ گئی۔فینگارے میں جاری تین روزہ میچ کے دوسرے دن میزبان ٹیم نے342 رنز4 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز آگے بڑھائی، پاکستانی بولرز نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیوی ٹیم کو384 رنز پر آؤٹ کردیا، سہیل تنویر نے4 جبکہ عمر گل نے3 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں پاکستان کا آغاز مایوس کن رہا، ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد کپتان مصباح الحق نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی، مصباح الحق نے دوسرے دن کا اختتام99 ناٹ آؤٹ پر کیا۔ دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے8 وکٹ پر234 رنز بنالئے ، نیوزی لینڈ الیون کو پاکستان پر اب بھی150 رنز کی برتری حاصل ہے۔