Home » Sports » سڈنی ٹیسٹ: کک اور بیل کی سنچریز،انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم

سڈنی ٹیسٹ: کک اور بیل کی سنچریز،انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم

سڈنی : آسٹریلیا کیخلاف پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں ایلسٹرکک اور این بیل کی سنچریز کی بدولت انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم ہوگئی۔سڈنی میں تیسرے روز انگلینڈ نے نامکمل اننگز ایک سوسڑسٹھ رنز تین کھلاڑی آئوٹ سے شروع کی۔نائٹ واچ مین اینڈرسن سات اور کالنگ ووڈ سات رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔کک اور این بیل نے چھٹی وکٹ پرایک سو چون رنز کا اضافہ کیا۔ ایلسٹرکک ایک سونواسی رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔