Home » Sports » ڈاکار کار ریلی:کار ریس کا دسواں مرحلہ گینیل نے جیت لیا

ڈاکار کار ریلی:کار ریس کا دسواں مرحلہ گینیل نے جیت لیا

ڈاکار : ڈاکار کار ریلی میں قطر کے ناصر ال عطیہہ دسویں راؤنڈ میں چوتھے نمبرپر آئے لیکن دفاعی چیمپئن کارلوس سینز سے اپنی مجموعی برتری میں اضافہ کرنے میں کامیاب ہوگئے۔کوپیاکو چلی سے چلیسٹو ارجنٹائن تک ڈاکار ریلی میں کار ریس کا دسواں مرحلہ جنوبی افریقہ کے گینیل ڈی ویلیئر نے جیتا۔ کارلوس سینز دوسرے، جرمنی کے پیٹر ہینسل تیسرے اور ناصر ال عطیہہ چوتھے نمبر پر آئے۔ لیکن ناصر ال عطیہہ اپنی مجموعی برتری بارہ منٹ سینتیس سیکنڈ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ موٹر بائیک پر مارک کوما نے تین گھنٹے چھ منٹ اور پینتیس سیکنڈ سے کامیابی حاصل کی اور دوسرے نمبر پر آنے والے دفاعی چیمپئن سیرل ڈیسپرس پر مجموعی برتری اٹھارہ منٹ دس سیکنڈ کرلی۔