گیارہ سالہ چینی نژاد امریکی لڑکی ناول نگار بن گئی
نیویارک:لکھنے پڑھنے کی شوقین گیارہ سالہ چینی نژاد امریکی لڑکی ناول کی مصنفہ بن گئی ۔ کہتے ہیں کہ لکھنے کی صلاحیت خداداد صلاحیت ہوتی ہے ۔اس بات کا ثبوت11سالہ چینی نژاد امریکی بچی بیتھانی ہوانگ نے پیش کیا ہے جس نے کم سنی میں ایک مقبول ناول تحریر کیا ہے ۔امریکی ریاست نیویارک میں اپنی کتاب پر بات کرتے ہوئے بیتھانی نے بتایا کہ اپنی ٹیچر کی حوصلہ افزائی نے اسے اس میدان میں آنے پر مجبور کیا اور اس نے پہلا ناول10 سال کی عمر میں لکھنا شروع کیا ۔دی ایفل ٹاورز ڈاٹرنامی ناول ایک لڑکی سوانلدے کی کہانی ہے جو یہ معلوم ہونے کے بعد گھر سے فرار ہو جاتی ہے کہ اس کی ماں نے ایک فرانسیسی جاسوس سے شادی کرلی،یہ لڑکی اپنے باپ اور بھائی سے مل جاتی ہے لیکن پھرجاسوس پوری فیملی کو قید کرلیتا ہے لیکن یہ بچی سب کو آزاد کرانے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔ناول فروخت کیلئے28 ممالک میں پیش کر دیا گیا ہے ۔