Home » Sports » محمد یوسف کو نیو زی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ

محمد یوسف کو نیو زی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے محمد یوسف کو کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد یوسف نے کپتانی کی پیش کش قبول کرنے کیلئے وقت مانگا تھا جس دوران انہوں نے سابق کپتان انضمام الحق سے مشورہ کیا اور با الآخر کپتانی قبول کرنے کافیصلہ کیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کامران اکمل قومی ٹیم کے نائب کپتان ہونگے۔