Home » Woman » خواتین میدان میں آئیں، ہنر سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں،شازیہ اشفاق مٹو

خواتین میدان میں آئیں، ہنر سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں،شازیہ اشفاق مٹو

گوجرانوالہ (چیف رپورٹر) ممبر صوبائی اسمبلی شازیہ اشفاق مٹو نے کہا ہے کہ خواتین میدان میں آئیں، ہنر سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں، پاکستان کی فلاح و بہبود میں حصہ لیں کیونکہ ہماری خواتین کی بھی دوسرے ترقی یافتہ ممالک کی خواتین سے کسی شعبے میں پیچھے نہیں ہیں، خواتین کو چاہئے کہ وہ تمام شعبہ ہائے زندگی میں آگے آئیں اور بھرپور حصہ لیں، وہ گزشتہ روز سیٹلائٹ ٹاؤن بی بلاک میں جدید بیوٹی سیلون ،میک اوور، کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں، اس موقع پر مریم یوسف، انیلہ طیب، شیزل میر، عالیہ جبیں، کہکشاں، کنول، نورینہ گل، شبنم مجید، فرخندہ، صائمہ صادق، نسیم اختر، نادیہ کامران، شیریں معظم، غزالہ طاہر اور غزالہ خاور بٹ نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر شہزادی، شاہدہ، مہک، شازیہ و دیگر خواتین بھی موجود تھیں، شازیہ اشفاق مٹو نے کہا کہ مسز مریم یوسف نے جدید ترین بیوٹی سیلون کھول کر شہر کی خواتین کا ایک بڑا مسئلہ حل کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ سجنا سنورنا ہر عورت کا حق ہے، عورت ہر روپ ماں، بیٹی، بہن ہو یا بیوی خوبصورت ہے، انہوں نے کہا کہ میک اوور نے گوجرانوالہ کی خواتین کی میک اپ کی ضروریات کو پورا کر دیا ہے۔