پینتیس گھنٹوں سے زیا دہ کام کر نیوالی خواتین موٹاپے کا شکار
تحقیق کاروں کی حا لیہ تحقیق کے مطا بق ایسی خوا تین جو دفا تر میں ہفتے میں پینتیس گھنٹوں سے زیا دہ کام کر تی ہیں جلد مو ٹاپا کا شکار ہوجاتی ہیں ۔ تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ اکثر خواتین گھر کے تا زہ کھا نوں کی بجا ئے دفا تر میں بازار کے پکے ہو ئے کھا نے کھا تی ہیں جو حفظا ن صحت کے اصو لوں کے مطا بق نہیں ہو تے۔صرف یہ ہی نہیں دفتری مصروفیات ایسی خواتین کو ورزش اور نیند کی کمی کا شکاربنا دیتی ہیں ۔یہ تمام وجو ہات خواتین کے وزن میں اضا فے کا با عث بنتی ہیں۔طبی ماہرین کے مطا بق ہفتے بھر میں پچاس گھنٹے سے زائد کام کر نیوالی خواتین سیگریٹ نوشی شروع کردیتی ہیں۔