Home » Sports » دورہ سری لنکا کے بعد قومی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

دورہ سری لنکا کے بعد قومی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

دورہ سری لنکا کے بعد قومی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے۔ ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ سری لنکا دورے میں نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی بہت بہترین رہی ہے۔سینئرز کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ٹیم ایک کھلاڑی سے نہیں بلکہ تمام لڑکوں کی ایک ساتھ محنت کرنے سے بنتی ہے اور جہاں نوجوان کھلاڑیوں کو ضرورت پڑی تو انہیں سینئرز نے بہت عمدہ مشورے دئیے ہیں۔اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی کے کپتان محمد حفیظ نے سری لنکا کے ساتھ کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچ سے متعلق اطمینان کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے۔سری لنکا سے لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں مصباح الحق،محمد حفیظ،عدنان اکمل،اظہر علی،عبدالرحمن،ایوب ڈوگراعزازچیمہ اور سعید اجمل شامل ہیں۔