گندم کےوافرذخائرموجودہیں،حکومتی ترجمان
حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں اور منافع خور ملک میں آٹے کی مصنوئی قلت پید اکرکے ناجائز منافع کمانے کی کوشش کررہے ہیں۔حکومتی ترجمان نے گذشتہ روز ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کہا آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے اور ذخیرہ اندوزوں کی حوصلہ شکنی کے لئے تمام صوبوں کو ان کی ضرورت کے مطابق فوری طور پر گندم سپلائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ترجمان نے واضح کیا کہ آٹے کی قیمتوں کو جلد 29 روپے فی کلو تک لایا جائے گا۔