اروپ ٹاؤن میں18غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کو نوٹس جاری
موجودہ دور حکومت میں لوگ اتنے بااثر اور نڈر ہو چکے ہیں کہ وہ کسی بھی غیر قانونی کام کرنے سے نہیں گھبراتے بلکہ دھڑلے سے غیر قانونی کام کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ موجودہ عوامی دورِ حکومت میں سارا کام نوٹوں کا ہے اور ان کے مطابق اس نظریے کی اہمیت دو چند ہو چکی ہے کہ روپیہ سب کا بھنویا، اور اسی لیے اروپ ٹاؤن کے علاقہ میں18غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں پرائم سٹی ، پروفیسر ٹاؤن ایکسےئن ٹوگیپکو ٹاؤن ،اورنگ زیب ٹاؤن ، گارڈن ٹاؤن اور تھری ، شالیمار ٹاؤن فیز ٹو ،شارجہ سٹی ، پنجاب گارڈن ، حرم سٹی جوہر سٹی نے نقشہ جات جمع کرائے لیکن اب تک ان کی منظوری نہیں ہوئی ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے اروپ نے کہا کہ سات یوم میں نقشے نہ جمع کرانے یا اعتراضات دور نہ کرانے والی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کیخلاف مقدمات درج ہوں گے دفاتر سیل اور تعمیرات گراوی جائیں گی جبکہ اویس قرنی ٹاؤن ، مدینہ گارڈن ، ایشیاء پارک مکہ سٹی ، المجید ٹاؤن ،جوہر ٹاؤن ، گلشن رحمان ٹاؤن نے نقشے جمع کرائے بغیر تشہیر اور فروخت شروع کر دی اس لیے شہری ان غیر قانونی منصوبوں میں سرمایہ کاری نہ کریں کیونکہ وہ نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے ، اب جبکہ اروپ ٹاؤن کے ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے کی طرف سے ان غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کو نوٹس جاری ہو چکے ہیں اس دوران جن شہریوںنے ان ہاؤسنگ سکیموں میں جگہ حاصل کر کے اپنی رہائش بنا لی ہیں وہ اب کس عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیںگے جبکہ وہ کثیر سرمایہ خرچ کرنے کے بعد وہ لوگ قلاش ہو چکے ہیں انہوں نے تورہائش کیلئے باقاعدہ رقم ادا کی اور قانونی طور پر قبضہ لیکر اپنی رہائش بنائیں انہیں کون مالی تحفظ فراہم کرے گا؟۔