Home » Technology » چاول کے ننھے دانے پر تیار کردہ انوکھا پورٹریٹ

چاول کے ننھے دانے پر تیار کردہ انوکھا پورٹریٹ

ٹائیپی:تائیوان کے ایک ماہر آرٹسٹ نے چاول کے ننھے سے دانے پرمنفرد فن پار ہ تیار کرکے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا ہے۔ اس مختصر ترین آرٹ ورک میں چاول کے دانے پر تراش خراش کر کے چینی کمیونسٹ پارٹی کے لیڈر Xi Jinpinga کاپورٹریٹ تیار کیا گیا ہے جس کی لمبائی 0.5 سینٹی میٹرجبکہ چوڑائی محض 0.3 سینٹی میٹر ہے۔ Chen نامی اس فنکار نے اپنے اس شاہکار کو محدب عدسے کی مددسے 30 دن کی کڑی محنت کے بعد تیار کیا ہے جو اپنی نوعیت کاایک انوکھا آرٹ کا نمونہ ہے۔