Home » Business » شاہد حسین کا استعفیٰ منظور، ڈاکٹر آصف نیشنل بینک کے صدر نامزد

شاہد حسین کا استعفیٰ منظور، ڈاکٹر آصف نیشنل بینک کے صدر نامزد

 

کراچی :وزارت خزانہ نے صدر نیشنل بینک شاہد حسین کا استعفیٰ منظور کر کے ڈاکٹر آصف بروہی کو صدر نامزد کر دیا۔نامزد صدر نیشنل بینک آصف بروہی اس سے قبل نیشنل بینک میں ہی چیف آپریٹنگ آفیسر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ آصف بروہی کو تین سال کیلیے بینک کا صدر بنایا گیا ہے۔ ترجمان نیشنل بینک نے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ اس سلسلے میں نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔