Home » Business » پنجاب: گھریلو صارفین گیس کی لوڈشیڈنگ سے شدید متاثر

پنجاب: گھریلو صارفین گیس کی لوڈشیڈنگ سے شدید متاثر

پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کے لئے بند ہونے کے بعد بھی گھریلو صارفین کو گیس نہ مل سکی۔ عوام کو لوڈ شیڈنگ اور گیس پریشر کی کمیا کا سامنا ہے۔پنجاب کے کئی شہروں میں گھریلو صارفین کو سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر کی کمی کاسامنا ہے ،جس نے لوگوں کو دہرے عذاب میں مبتلا کیا ہوا ہے ۔فیصل آباد، ملتان اور ساہیوال سمیت گردونواں کے علاقوں میں خواتین گیس نہ آنے پر سراپا احتجاج ہیں۔گھروں میں لگے گیزر بھی کسی کام کے نہیں۔ شدید سردی میں لوگ ٹھنڈے پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت تک لئے بند ہیں۔ گیس بحران سے رکشہ، ٹیکسی ڈرائیور اور فیکٹریوں میں دیہاڑی پر کام کرنے والے مزدور متاثر ہوتے ہیں۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی سی این جی اسٹیشنز اتوار کی صبح تک کیلئے بند ہیں۔ رکشہ ٹیکسی والے ضرورت مندوں سے منہ مانگے کرائے وصول کر رہے ہیں۔