Home » Gujranwala » ہمارا ملک ایٹمی طاقت ہے ہمیںکسی ملک کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہونا چاہئے،لالہ لیاقت علی

ہمارا ملک ایٹمی طاقت ہے ہمیںکسی ملک کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہونا چاہئے،لالہ لیاقت علی

گوجرانوالہ ( مسلم جاوید مظلوم ) پاکستان پیپلز ٹریڈرز سیل سٹی صدر لالہ لیاقت علی نے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کی طرف سے ایران کے ساتھ سوئی گیس پائپ لائن کے منصوبے میں معاہدے کو تاریخی معاہدہ قرار دیتے ہوئے اسے ملک کی ترقی کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے آصف علی زرداری کے تاریخی کردار پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے لالہ لیاقت علی نے پاکستان کو معاشی طور پر ایک مضبوط بنیاد فراہم کرنے کیلئے ایسے دور رس اور ملک کی ترقی کیلئے معاہدے وقت کی اہم ضرورت ہیں لالہ لیاقت علی نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہداء کی جماعت ہے اور وہ ملک کی ترقی کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے انہوںنے کہا کہ اس معاہدے کے بعد امریکہ کے وزیروں مشیروں کی طرف سے دھمکیوں سے مرعوب ہونے کی ضرورت نہیں ہے ہم قربانی دینا جانتے ہیں ہم مسلمان قوم ہیں اور ہمارا ملک ایٹمی طاقت ہے ہمیںکسی ملک کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہونا چاہئے لالہ لیاقت علی نے کہا کہ آنے والا وقت آصف علی زرداری اور اس کی کابینہ کی طرفسے موجودہ معاہدے کو ملکی بقاء کیلئے مستمن اقدام قرار دے گا مسلمان قوم سختیاں برداشت کرتے ہوئے ہرقسم کی پابندی کے باوجود ایک آزاد قوم کی طرح اپنے ملک کے بقاء کیلئے آزادانہ فیصلے کر سکتے ہیں۔