کانچ کی ناکارہ بوتلوں سے بنی دنیا کی سب سے بڑی عمارت
- Technology on February 2, 2013 in
- |
- by admin
لاس ویگاس:یہ کوئی اینٹ اور گارے سے بنی عام عمارت نہیں بلکہ دنیا بھر سے جمع کی گئیں لاتعداد کانچ کی بوتلوں کی مدد سے تعمیر کی جانے و الی دنیا کی سب سے بڑی عمارت ہے ۔ امریکی شہرلاس ویگاس میں 30 ہزار اسکوائرفٹ تک پھیلی اس دلکش عمارت کی تعمیر میں 5 لاکھ شیشے کی ناکا رہ بوتلیں استعمال کی گئی ہیں۔ ایک ماہر امریکی انجینئر نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر ڈیڑھ لاکھ کلو گرام وزنی ان لاکھوں کانچ کی بوتلوں کو پہلے تو مشینوں کے ذریعے چکنا چُور کرتے ہوئے پاؤڈر میں تبدیل کر دیااور پھر اس پاؤڈر کو پاور پلانٹ میں اینٹوں اور پِلرز کے علاوہ دیگرشکلوں میں ڈھال کر خشک کر کے تعمیراتی کام میں استعمال کیا۔ وسیع رقبے پر پھیلی اس شاندار عمارت کی تعمیر مکمل کرنے میں کل لاگت 14 لاکھ ڈالر آئی ہے جسے دنیا کی سب سے بڑی شیشے کی بوتلوں سے بنی عمارت بھی قرار دیا جا رہا ہے۔