Home » News » ہنگو خود کش دھماکا،آج یوم سوگ منایا جائے گا

ہنگو خود کش دھماکا،آج یوم سوگ منایا جائے گا

  • Publish on February 2, 2013 in News
  • |
  • by admin

ہنگو میں خودکش دھماکے سے جاں بحق افراد کے غم میں آج یوم سوگ منایا جائے گا، ضلع میں کاروباری سرگرمیاں معطل اور تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔گزشتہ روز ہنگو کے پٹ بازار میں مسجد کے قریب جان لیوا خودکش دھماکے میں اٹھائیس افراد جاں بحق اور پینتیس سے زائد زخمی ہوئےتھے۔ ان افراد کے ناگہانی جاں بحق ہونے پر ضلع بھر میں سوگ کا سماں رہا اور ہر آنکھ اشکبار نظر آئی ،دہشت گردی کے خلاف ہنگو کی عوام نے آج اپنے کاروبار کو بند رکھنے کا وعدہ کیا ہے ،پورے ہنگو میں ویرانی اور وحشت کے پیش نظر خوف وہراس کا منظر ہے۔