Home » Sports » نسیم حمید قومی کھیلوں کی تیز ترین خاتوں ایتھلیٹ

نسیم حمید قومی کھیلوں کی تیز ترین خاتوں ایتھلیٹ

پشاور: سیف گیمز چیمپیئن نسیم حمید نے قومی کھیلوں کی تیز ترین خاتون ایتھلیٹ ھونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ پشاور میں جاری نیشنل گیمز میں خواتین کی سو میٹڑز کی ریس میں توقعات کے مطابق پاکستان آرمی کی نسیم حمید نے کامیابی حاصل کی۔ نسیم حمید نے سو میٹڑز کا فاصلہ بارہ اعشاریہ آٹھ ایک سیکنڈز میں طے کیا۔اس سال فروری میں ڈھاکہ میں ھونے والے سیف گیمز میں گیارہ اعشاریہ آٹھ ایک سیکنڈز میں طلائی تمغہ جیت کر نسیم حمید نے زبردست شہرت حاصل کی تھی لیکن فٹنس مسائل کی وجہ سے وہ پھر کسی بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکی تھیں۔