Home » Business » مقامي مارکيٹ ميں سونے کي في تولہ قيمت 58 ہزار روپے پر پہنچ گئي

مقامي مارکيٹ ميں سونے کي في تولہ قيمت 58 ہزار روپے پر پہنچ گئي

کراچي:عالمي مارکيٹ ميں سونے کي قيمتوں ميں اضافے کے بعد مقامي صرافہ مارکيٹس ميں سونے کي في تولہ قيمت 58 ہزار روپے پر پہنچ گئي.آل سندھ صرافہ ايسوسي ايشن کے صدر حاجي ہارون رشيد چاند نے جيونيوز کو بتايا کہ عالمي مارکيٹ ميں سونے کي في اونس قيمت 1678 ڈالر في اونس پر پہنچ گئي ہے جس کي وجہ سے مقامي صرافہ مارکيٹس ميں سونے کي في تولہ قيمت بدھ کو350روپے اضافے کے ساتھ58 ہزار روپے اور دس گرام قيمت 300روپے اضافے کے ساتھ 49 ہزار 714 روپے ہوگئي.. حاجي ہارون رشيد چاند کے مطابق سونے کي قيمتوں ميں اضافہ کا رحجان برقرار رہ سکتا ہے.