Home » Business » ضبط شدہ ممبر شپ کارڈ ، سرمایہ کاروں کو تین ماہ میں بھی ادائیگی نہ ہو سکی

ضبط شدہ ممبر شپ کارڈ ، سرمایہ کاروں کو تین ماہ میں بھی ادائیگی نہ ہو سکی

کراچی:کراچی اسٹاک ایکس چینج کی جانب سے ضبط کئے گئے ممبر شپ کارڈ کی خریداری کے لیے خریدار نہ ہونے کے باعث سرمایہ کاروں کو تین ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود ادائیگی نہیں ہوسکی۔کراچی اسٹاک ایکس چینج کے ایک ڈائریکٹر نے جیونیوز کو بتایا کہ کے ایس ای بورڈ جلد ازجلد ان کارڈ کو فروخت کرکے سرمایہ کاروں کو ان کے کلیمز کی ادائیگی کرنا چاہتا ہے لیکن کارڈ کی قیمت کم ملنے کے باعث تاخیری ہورہی ہے ۔کے ایس ای ڈائریکٹر کے مطابق سرمایہ کاروں کی جانب سے90کروڑ روپے سے زائد مالیت کے کلیمز مختلف بروکریج ہاؤسسز کے ذریعے موصول ہوئی ہے جس کی ادائیگی کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں ۔دیوالیہ ہونے والے بروکرز سے متاثرین نے کلیمز کی فوری ادائیگی کے لیے سیکیوریٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کے چیئرمین سمیت دیگر اعلیٰ حکام کو تحریری شکایات ارسال کی ہیں مگرتاحال خاموشی برقرار ہے۔