Home » Sports » آئی سی سی ٹریبونل:اسپاٹ فکسنگ کیس سماعت کل سے شروع

آئی سی سی ٹریبونل:اسپاٹ فکسنگ کیس سماعت کل سے شروع

قطر : معطل پاکستانی کرکٹرز کیخلاف اسپاٹ فکسنگ کیس میں آئی سی سی ٹریبونل کی سماعت کل سےقطر میں شروع ہوگی۔سلمان بٹ،محمدعامر اور محمدآصف کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں دانستہ نوبالز کرانے کاالزام ہے۔ آئی سی سی نے انہیں ستمبرمیں معطل کردیاتھا۔ الزام ثابت ہونے پر تینوں کرکٹر کودوسال سے تاحیات پابندی عائد ہوسکتی ہے۔ لیکن تینوں کرکٹرز کلیئر ہوکر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے پراعتماد ہیں۔سلمان بٹ کاکہنا ہے کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا،بے قصورثابت ہونے کایقین ہے۔محمدعامراور محمد آصف نے بھی اسی قسم کے خیالات کااظہار کیا ہے۔ دوحہ میں ٹریبونل کے سربراہ مائیکل بیلوف نے کرکٹرز اور انکے وکلا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ سماعت دوحہ فنانشل سینٹر میں گیارہ جنوری تک روزانہ صبح ساڑھے نو بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک ہوگی۔کسی نتیجے پر پہنچنے کی صورت میں فیصلے کااعلان گیارہ جنوری سے پہلے بھی کیا جاسکتاہے۔