Home » Sports » کا من ویلتھ گیمز ،غیر ملکی کمپنیوں کو تا حال معاوضے کی ادا ئیگی نہیں ہوئی

کا من ویلتھ گیمز ،غیر ملکی کمپنیوں کو تا حال معاوضے کی ادا ئیگی نہیں ہوئی

نئی دہلی:کامن ویلتھ گیمز میں ہندو ستا نی حکو مت پر ہونے والی تنقید کا شور تھمے کچھ ہی عرصہ ہو اتھا کہ اب یہ رپو رٹس بھی منظر ِ عام پر آ رہی ہیں کہ ابھی تک ہندوستا ن کی جانب سے کا من ویلتھ گیمز میں کا م کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کو معاوضے کی ادا ئیگی نہیں کی گئی ہے ۔ کا من ویلتھ گیمز کی انتظا میہ تاحال کھیلوں کے انعقا د میں حصہ لینے والی فرانس ،اٹلی،سو ئزلینڈ ، سنگا پور اور آ سٹر یلیا کی کئی کمپنیز کو اڑتا لیس (48) ملین ڈالر کی خطیررقم کی ادائیگی نہیں کر سکی ہے ۔ معاوضے کی ادا ئیگی نہ ہو نے کے صو رت میں ایک آ سٹریلیوی کمپنی نے انتظا میہ کے خلا ف قانو نی کارروائی شر و ع کر نے کی بھی دھمکی دی ہے ۔اس سلسلے میں بر طا نوی ہائی کمشنر   نے بھی کھیلوں کی انتظا میہ پرجلد ازجلد معاوضے کی ادائیگی کے لیے زور دیا ہے ۔