Home » Sports » آسٹریلین اوپن ٹینس:کیرولین وزنیکی کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں

آسٹریلین اوپن ٹینس:کیرولین وزنیکی کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں

میلبرن : عالمی نمبرایک کیرولین وزنیکی ٹینس گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں۔ میلبرن میں جاری گرینڈسلیم ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ ڈنمارک کی کیرولین وزنیکی نے اناستاسیا سواستوواکوچھ تین اور چھ چار سےہرادیا۔وزنیکی گرینڈسلیم ٹائٹل جیتے بغیر عالمی نمبرایک پوزیشن پر فائز ہیں اور آسٹریلین اوپن جیت کر یہ تعطل ختم کرناچاہتی ہیں۔ چین کی لی نا نے آٹھویں سیڈ وکٹوریہ آزرنکاکیخلاف چھ تین اور چھ تین کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔مردوں کے مقابلے میں دوہزار آٹھ کے چیمپئن سربیا کے نوواک یوکووچ نے اسپین کے نکولس الماگرو کوچھ تین،چھ چار اور چھ صفر سے ہراکرفائنل آٹھ میں جگہ بنالی۔