Home » Gujranwala » سوات آپریشن پاکستان کی جنگ ہے،سلیمان کھوکھر

سوات آپریشن پاکستان کی جنگ ہے،سلیمان کھوکھر

گو جر انو الہ:پاکستان مسلم لیگ سٹی گوجرانوالہ کے صدر سلیمان کھوکھر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سوات آپریشن پاکستان کی جنگ ہے ،ملکی بقاء کا تقاضا ہے کہ پاکستان کی قومی فوج کے شانہ بشانہ اس کے تمام اقدامات کا ساتھ دیا جائے ۔ انہوں نے چند مذہبی جماعتوں کے قائدین کی طرف سے سوات آپریشن کی مخالفت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپریشن یحیی خاں یا ضیاء الحق جیسے جنرل کرتے تو جماعت اسلامی اس کی حمایت میں اسی طرح پیش پیش ہوتی جس طرح مشرقی پاکستان میں فوجی ایکشن کی حمایت کیلئے اس نے ،،البدر اور ،،الشمس ،، جیسے فاشٹ جتھے تشکیل دیئے تھے یا پھر ضیاء الہق کے ،،افغان فساد،، کو ہیرون اور کلاشنکوف کی شکل میں پاکستان تک لے آئے تھے اور آج ہم فساد فی الارض کی وہی فصل کاٹ رہے ہیں ۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانی کسی بھی ادارے کو دل کھول کر متاثرین سوات کی مدد کیلئے اپنے عطیات کھلے دل سے دیں ۔